8 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان میں جوان ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے۔

ابنا: ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ ڈاکٹر ناصر بخاری نے آج ایک پریس کانفرنس میں ہڑتال کےخاتمے کا اعلان کرتےہوئے کہا ینگ ڈاکٹروں نے لاہور ہائي کورٹ کے فیصلے کے بعد ہڑتال ختم کی ہے۔

ناصر حجازی نے کہا کہ اگرچہ ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی ہے لیکن ان کے مطالبات اپنی جگہ باقی ہیں اور وہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائي کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت پنجاب کو پندرہ دنوں میں ڈاکٹروں کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے۔

پنجاب کے جوان ڈاکٹر مساوی حقوق اور تنخواہوں میں اضافے کے لئے ہڑتال کررہے تھے۔واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد ہسپتالوں سے پاکستانی فوج کے ڈاکٹروں کی واپسی شروع ہوگئي ہے۔ فوج کے ڈاکٹروں کو اسپتالوں کی بگڑتی ہوئي صورتحال کے پیش نظر بلایا گيا تھا۔.......

/169